امریکہ سے تجارتی ڈیل فائنل ، ڈیجیٹل طریقے سے درآمد کی جانیوالی اشیاء پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم ہونے کی بھی خبرآگئی، ایف بی آر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈیجیٹل طریقے سے درآمدکی جانیوالے اشیاء یا خدمات پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم کر دیا اور اس سلسلے میں  وفاقی

Jul 31, 2025 IDOPRESS


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈیجیٹل طریقے سے درآمدکی جانیوالے اشیاء یا خدمات پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم کر دیا اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی ہدایت پر اس حوالے سے ایف بی آر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


یادرہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارٹی ڈیل بھی فائنل ہوچکی ہے جس کا اعلان آج ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔اب ذرائع کے مطابق حکومت نےگوگل سمیت امریکی و دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس سے استثنیٰ ٰ سے دیا ہے اور ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈ ٹیکس یکم جولائی2025 سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوگا۔


یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آن لائن منگوائی جانے والی خدمات اور اشیا پر5 فیصد ٹیکس عائدکیا تھا، ٹیکس ایسی کمپنیوں کی اشیا و خدمات پر عائدکیاگیا تھا جن کے پاکستان میں دفاتر نہیں، بجٹ میں ایک شق کی اجازت دی گئی تھی کہ وفاقی کابینہ اس ٹیکس کومعاف کر سکتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں