جدید ترین ایف35 لڑاکا طیارہ گرکرتباہ

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جدید ترین ایف35 لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہو گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایف 35 لڑاکا طیاہ سینٹرل کیلی

Jul 31, 2025 IDOPRESS

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جدید ترین ایف35 لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہو گیا۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایف 35 لڑاکا طیاہ سینٹرل کیلی فورنیا میں نیول ائیربیس اسٹیشن لیمور میں گرا، امریکی نیوی نے بھی ایف 35 طیارے کے گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔


رپورٹ کے مطابق گرنے والے لڑاکا طیارےکاپائلٹ بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا، تاہم طیارے کے گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔


امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایف 35 لڑاکا طیارے کے حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں تاہم طیارے کے گرنے کی وجوہات کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں