وزیراعلیٰ مریم نواز  کا ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا، سرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز ہو گیا 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا کردیا۔پنجاب میں ضلع کی سطح پرسرکاری ہسپتالوں میں

Jul 30, 2025 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا کردیا۔پنجاب میں ضلع کی سطح پرسرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغازہوگیا۔امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لئے 16 اضلاع میں کیتھ لیب قائم ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں اٹک، جہلم، میانوالی، قصور، جھنگ، وہاڑی،بہاولنگر اور لیہ میں کیتھ لیب قائم ہونگی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور، بھکر، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں بھی کیتھ لیب بنائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کیتھ لیب کے لیے ڈاکٹرزاور سٹاف کی تعیناتی کا آغازہوگا،بہترین انٹر ونیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب کرلی گئیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی اور امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنے والے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل آفیسر اورنرس بھی رکھی جائیں گی۔کیتھ لیب میں میڈیکل ایمجنگ ٹیکنالوجسٹ اور کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ بھی موجود ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں