ساف اتھلیٹکس چمپیئن شپ ، پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے پلاٹس کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی )روڈن کے جی ایم مارکیٹنگ محمد راشد نے ساف ایتھلیٹکس چمپیئن شپ میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے روڈن انکلیو میں ایک ایک پلاٹ

بڑا ڈیٹا Feb 24, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد(آئی این پی )روڈن کے جی ایم مارکیٹنگ محمد راشد نے ساف ایتھلیٹکس چمپیئن شپ میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے روڈن انکلیو میں ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساف ایتھلیٹکس چمپیئن شپ میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں سے محمد اشتیاق کیانی نے جبان کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی تو کھلاڑیوں نے کہا کہ ان کے جوتے پھٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا سپانسرکو کہیں کہ وہ کھلاڑیوں کیلئے بھی سوچا کریں۔

اس حوالے سے محمد اشتیاق کیانی نے جب روڈن کے جی ایم مارکیٹنگ ایم راشد سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہم کچھ ایسا نیا کریں گے کہ بچے خوش ہو جائیں گے اور پھر پوری دنیا میں پہلی مرتبہ پاکستان میں روڈن انکلیوسوسائٹی نے تمام کھلاڑیوں کیلئے سوسائٹی میں ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا جس پر محمد اشتیاق کیانی سمیت تمام کھلاڑیوں نے ایم راشد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں