
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخو کے علاقے چارسدہ کی سرڈھیری پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نوک پر اغوا ہونے والی 16 سالہ لڑکی کو ضلع ہنگو سے بحفاظت بازیاب کرلیا اور کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیسنجی نج آفیسر(ڈی پی او) چارسدہ رفعت اللہ خان نے سٹی پولیس اسٹیشن میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 10 ستمبر 2026 کو تھانہ سرڈھیری پولیس کو ایک کم عمر لڑکی کے اسلحے کی نوک پر اغوا ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر مقدمہ درج کرکے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان نے کہا کہ چارسدہ پولیس عوام بالخصوص خواتین کی جان، عزت اور آبرو کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، کسی بھی جرم میں ملوث عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
