پاکستان میں طبی تعلیم کے لیے افغان طلبہ پر کوئی پابندی نہیں: پی ایم ڈی سی

عی Sep 11, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے افغان میڈیکل طلبا کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جاری اعلامیے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام غیرملکی طلبا پر پی ایم ڈی سی کے قوانین اور ویزا پالیسی کا بلاامتیاز اطلاق ہوتا ہے۔ پاکستان میں طبی تعلیم کے لیے کسی مخصوص قومیت یا افغان طلبا پر کوئی پابندی عائد نہیں۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق پاکستان میں 200 سے زائد افغان میڈیکل طلبا کی نشاندہی ہوئی، تاہم ان میں سے صرف 22 طلبا پی ایم ڈی سی کے پاس قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ رجسٹرڈ 22 طلبا میں سے 14 اپنی تعلیم مکمل کرچکے ہیں جبکہ 8 آئندہ سال فارغ التحصیل ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں