پرواز میں سگریٹ لے جانے پر پی آئی اے کے 5 فضائی میزبانوں کو روک لیا گیا

عی Sep 11, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سگریٹ لے جانے کے معاملے پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ فضائی میزبانوں کو روک لیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق سامان میں سگریٹ چھپائے گئے تھے، پی کے 739 پرواز کے پانچوں فضائی میزبانوں کے خلاف پی آئی اے انتظامیہ نے سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

فلائٹ پرسر عزرا جمیل، فلائٹ پرسر امتیاز، فلائی میزبان قدسیہ عدنان، وقاص شاہ اور عظمیٰ غضنفر پرواز پر جا رہے تھے، کسٹم نے ان کے سامان سے سگریٹ ضبط کیے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ویجلنس نے معاملہ اعلیٰ حکام کو رپورٹ کیا، پانچوں فضائی میزبانوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، واقعہ گزشتہ روز 9 ستمبر کی ملتان سے جدہ کی پرواز میں رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت کریو ممبران دوران ڈیوٹی سگریٹ ساتھ نہیں لے جا سکتے، عملے کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں