پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد جہنم واصل

عی Sep 11, 2026 IDOPRESS

پشاور (ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شمشتو کیمپ کے قریب ارمڑ کے ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کمپاؤنڈ میں داعش خراسان (آئی ایس کے پی) سے وابستہ دہشت گرد حساس اداروں، امام بارگاہوں اور گرجا گھروں پر بم دھماکوں سمیت دیگر بڑی دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

’’24نیوز ‘‘ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر عمران عرف عبداللہ، بلال عرف ابوبکر بھی شامل ہے، جبکہ دوسرے ہلاک دہشت گردوں میں شاہد اللہ ولد میراج، سکنہ اپر مومند بھی شامل ہے۔ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد شاہد اللہ نے ترلئی امام بارگاہ کی ریکی اور ٹارگٹ کی نشاندہی کی تھی۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ عمران عرف ابوبکر کی گرفتاری یا سراغ دینے کی اطلاع پر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا، کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں