
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ فیسیلیٹیشن بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تجارتی عمل میں غیرضروری تاخیر کا خاتمہ، کاروباری لاگت میں کمی اور برآمدات کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
