
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 نومبر احتجاج کیسز کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کو 4 مزید مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیسز کی سماعت کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے 4 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور اسی طرح اسلام آباد کے 4 مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کے مزید وارنٹ جاری کیے گئے، عدالت نے پولیس کی استدعا پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ تمام متعلقہ ملزمان مقدمات میں مطلوب ہیں، ملزمان سے تفتیش کے لیے گرفتاری مطلوب ہے۔
