
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو حراست میں لینے کے باوجود پولیس گرفتاری نہ ڈالی جا سکی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کے خلاف 9 مئی اور اس کے بعد کئی مقدمات درج ہیں، حماد اظہر لاہور سمیت مختلف شہروں کی پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے حماد اظہر کی گرفتاری اور مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حماد اظہر کے مقدمات کی دستاویزات تیار کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔
