کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

عی Sep 7, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، مزار قائد کے اطراف کسی بھی جلسے، جلوس کی اجازت نہیں، فیصلہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا سٹریٹ موومنٹ کے تحت قافلہ آج کراچی پہنچے گا، سہیل آفریدی ریلی کی صورت میں سہراب گوٹھ، لیاقت آباد، گرو مندر سے ہوتے ہوئے مزار قائد پہنچیں گے۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے فول پروف انتظامات کر لئے، مزار قائد کے اطراف اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں