
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس راحیل کامران نے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پرمستعفی ہو رہا ہوں،آئین کے آرٹیکل 206کے تحت اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے کہا کہ قانونی سکالر شپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی امور میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی منصب پر خدمات انجام دینا میرے لئے اعزار اور باعث فخر رہا۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ میں آئین اور قانون کی بالادستی سے وابستگی کا اظہار کیا اور سینئر ساتھی ججز اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
