
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی کی تحریک التوا پر بحث کے دوران رکن پیپلز پارٹی امداد پتافی نے کہا کہ جس کو گھر میں روٹی نہیں ملتی اس کو سندھ الگ چاہیے ، کوئی وفاقی وزیر ہو یا کوئی بھی ہو ، پیپلز پارٹی سندھ کے ٹکڑے نہیں ہونے دے گی۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں سے متعلق پیپلزپارٹی کی تحریک التوا پر دھواں دھار بحث جاری ہے۔
امداد پتافی، بالار وسان اور پیپلز پارٹی کے دیگر ارکان کا اصرار ہے کہ سندھ کو تقسیم کرنے یا کراچی کو الگ کرنے کی کوئی کوشش قبول نہیں ، مرجائیں گے مگر دھرتی کے ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے ۔ کراچی کو کوئی اپنے ساتھ نہیں لایا ، یہ یہاں صدیوں سے موجود ہے۔
جماعت اسلامی کے محمد فاروق نے کہا کہ تحریکِ حکومتی سائیڈ سےآئی ، نفرت انگیز تقاریر بھی حکومتی بینچوں سے ہوئیں ، اپوزیشن کا نفرت انگیز بیانات کا جواب نہ دینا قابلِ تحسین ہے ۔
