ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر غالیباف کی قطری رہنماؤں سے ملاقات، خطے میں ’کشیدگی میں کمی‘ کا مطالبہ

عی Aug 28, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر غالیباف نے قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کے دوران خطے میں ’کشیدگی میں کمی‘ کا مطالبہ کیا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق ملاقات کی مزید تفصیلات تو جاری نہیں کی گئیں، تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق قطری وزیرِ خارجہ نے ’سفارتی راستے کو دوبارہ اختیار کرنے کی ضرورت‘ پر زور دیا اور اختلافات کے حل اور ’خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے‘ کے لیے مذاکرات کی تجویز دی۔


اس سے قبل الثانی نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی تھی اور ’کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے موزوں حالات پیدا کرنے‘ کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں