برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس کا شہزاد اکبر اور عادل راجہ کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ اور غیر ملکی طاقت کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات کو کیس کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ 

عی Jul 19, 2026 IDOPRESS

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس کا شہزاد اکبر اور عادل راجہ کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ اور غیر ملکی طاقت کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات کو کیس کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ مقدمہ دسمبر 2025 اور جنوری 2026 میں کیمبرج میں شہزاد اکبر کے گھر پر اور چشم میں عادل راجہ کے گھروں پر حملوں سے متعلق ہے اولڈ بیلی کی عدالت میں جمعہ کو سی پی ایس نے اپنے نئے موقف کے حوالے سے آگاہ کیا، جس کے نتیجہ میں استغاثہ کا مقدمہ محدود ہو گیا ہے ۔

استغاثہ نے بتایا کہ حملہ آور مبینہ طور پر کرائے کے غنڈے تھے اور حملے منظم انداز میں کرائے گئے ،جج نے سوال کیاکہ ملزمان کو معلوم نہیں تھا کہ وہ غیرملکی طاقت کیلئے کام کررہے ہیں، اس لئے نیشنل سیکیورٹی کا ایکٹ ختم کیا گیا ہے، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ بہ ظاہر یہی صورت حال ہے،

لوئیس اور مارک ریگن، کارل بلیک برڈ، لیام میگری اور کلارک میکالے کے مقدمہ کی سماعت آئندہ برس 12 جنوری سے نوٹنگھم کرون کورٹ میں ہوگی،

ڈیلن مارٹن، اور ڈونیٹو بریمر کا مقدمہ اسی عدالت میں 8 مارچ سے شروع ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں