تمام مکاتب فکر کے علماء کی  ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی، حافظ طاہر محمود اشرفی نے’’ قومی اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال‘‘ قرار دیدیا

عی Jul 18, 2026 IDOPRESS

لاہور( طیبہ بخاری سے ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل، وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر اور قومی پیغام امن کمیٹی کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ کا ایک امام کے پیچھے نماز ادا کرنا قومی اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے لکھا کہ ’’ ایک دن یہ بات کہی تھی کہ جس طرح بیت اللہ اور مسجد نبوی ﷺ میں تمام مکاتب فکر کے علماء ایک امام کے پیچھے نماز ادا کرتے ہیں، اسی طرح پاکستان میں بھی یہ منظر دیکھنے کو ملے گا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کے زیر اہتمام جامعۃ الرشید کراچی میں گذشتہ روز مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ نے ایک امام کے پیچھے نماز ادا کرکے اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کیا، جسے پوری دنیا نے دیکھا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے اس موقع پر کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جو امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے پیغام کو مزید مضبوط کرے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں