’سب اچھاہے‘ وزیر خزانہ کا سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے پر سوال کا جواب 

عی Jul 18, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے حاصل کیا گیا 3 ارب ڈالر کا قرض کامیابی سے رول اوور ہو گیا ہے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر موجودہ سطح پر برقرار رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے سعودی قرض کی تجدید سے متعلق سوال کے جواب میں مختصر انداز میں کہا سب ٹھیک ہے،سعودی عرب نے رواں سال اپریل میں پاکستان کو تین ماہ کے لیے 3 ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا تھا تاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کا واجب الادا قرض واپس کر سکے۔یہ قرض رواں ہفتے کے آغاز میں میچور ہو گیا تھا، تاہم وزارتِ خزانہ کی جانب سے اس کی تجدید کے بارے میں گزشتہ ایک ہفتے سے کوئی باضابطہ وضاحت نہیں دی گئی تھی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بی آئی ایس پی کی منظور شدہ افرادی قوت تقریباً 3,486 ہے، جن میں سے لگ بھگ 1,300 آسامیاں اس وقت خالی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں