لاہور میں 17 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھاکر موت کو گلے لگا لیا

عی Jul 18, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے گلبرگ فردوس مارکیٹ میں 17 سالہ دوشیزہ نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ17 سالہ (م) کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی یسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکی۔


واقعے کے بعد پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

بعد ازاں پولیس کارروائی مکمل ہونے پر ایدھی رضاکاروں نے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں