لاہور: سرکاری امور میں مداخلت پر ٹک ٹاکر اختر لاوا کے خلاف مقدمہ درج

عی Jul 18, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ون وے کی خلاف ورزی اور سرکاری امورمیں مداخلت پر معروف ٹک ٹاکر اختر لاوا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی’’ سماء نیوز‘‘ کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کریم مارکیٹ سے کھاڑک نالہ جانے والے ون وے روڈ پر خلاف ورزی کرنے والی ایک کار کو روکا گیا۔ کار سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ون وے میں داخل ہوئی،جسے چالان کیلئے روکا گیا۔

پولیس کے مطابق روکنے پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور ٹریفک وارڈنز کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ جس پر پولیس کو طلب کیا گیا تو ملزم اپنا موبائل فون موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ملزم کی شناخت معروف ٹک ٹاکر اختر لاوا کے نام سے ہوئی۔اختر لاوا کے خلاف تھانہ ٹریفک پولیس کی مدعیت میں سبزہ زار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں