ایران، امریکہ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان

عی Jul 17, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران، امریکہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان آبنائے ہرمز سے تجارت اور تیل کی بآسانی ترسیل پر یقین رکھتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ ایران اور امریکہ کےدرمیان دوبارہ کشیدگی پرتشویش ہے، پاکستان موجودہ علاقائی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان نےفریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد جاری رہنا چاہیے، پاکستان مسائل کےحل کیلئے مذاکرات پریقین رکھتا ہے، ایران، امریکہ تنازع کسی کےمفاد میں نہیں،پاکستان آبنائے ہرمزسےتجارت اورتیل کی باآسانی ترسیل پریقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمزمیں غیرمعمولی صورتحال سے گلوبل ساؤتھ کے ممالک بھی متاثر ہورہے ہیں، تمام تنازعات کاحل مذاکرات اورسفارت کاری میں مضمر ہے، پاکستان تمام فریقین کوجنگ سےگریز کی ترغیب دیتا رہے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں