کرپٹو کرنسی جائز ہے، 13 ماہ قبل فتویٰ دے چکے ہیں: چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروق

عی Jul 17, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلانی ویلفیئر کے چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہےکہ کرپٹو کرنسی جائز ہے اور 13 ماہ قبل فتویٰ دے چکے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کرپٹو کرنسی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے بعد سیلانی ہیڈ آفس میں ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت بانی اور چیئرمین سیلانی مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کی۔

اجلاس میں بلاک چین سے وابستہ ماہرین، رئیس المفتی مفتی وسیم اختر المدنی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے جائز یا ناجائز ہونے سے متعلق بحث کا ازسر نو جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے مولانا بشیر فاروق قادری نے کہا کہ کرپٹو کرنسی جائز ہے، 13 ماہ قبل فتویٰ دے چکے ہیں، فتویٰ اسلامی نظریاتی کونسل ،سٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارت کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلانی ریاست کی پالیسی کے ساتھ ہے کیونکہ دنیا کے کئی ممالک کرپٹو میں لین دین کررہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں