پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کی کوششیں، چین، روس، ترکیہ اور سعودیہ کی دلچسپی

عی Jul 17, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پاکستان سٹیل ملز (پی ایس ایم) کی ازسرنو بحالی کے لئے کوششیں تیز کر دیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع وزرات صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ چین اور روس کے سرمایہ کاروں کے بعد ترکیہ کے سرمایہ کاروں نے بھی منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جبکہ سعودی عرب نے بھی پاکستان سٹیل ملز میں ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت کو موجودہ سطح سے بڑھا کر تقریباً 30 لاکھ ٹن سالانہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز تیار کی جا رہی ہیں، اس مقصد کیلئے پلانٹ اور مشینری کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے تاکہ ادارے کو عالمی معیار کے مطابق فعال بنایا جا سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں