چکوال کے ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں ہلاک، تعفن پھیلنے سے سیاح مایوس

عی Jul 14, 2026 IDOPRESS

چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)چکوال میں واقع ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مر کر پانی کی سطح پر آ گئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ڈیم میں مردہ مچھلیوں کی موجودگی کے باعث علاقے میں شدید تعفن پھیل گیا ہے۔

سیر کے لیے ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم آنے والے لوگوں میں مایوسی پائی جا رہی اور وہ سیر کیے بغیر واپس جا رہے ہیں۔

ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم کی انتظامیہ کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے مچھلیاں مر گئی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کو بچانے کے لیے دوا ڈالی جا رہی ہے جبکہ مردہ مچھلیوں کو بھی نکالا جا رہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں