معاذ صداقت آپریشن کے باعث دو ہفتوں کیلیے کرکٹ سے باہر ہوگئے

عی Jun 8, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹر معاذ صداقت اپنڈکس کے آپریشن کے باعث کم از کم دو ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق معاذ صداقت کا لاہور کے مقامی اسپتال میں کامیاب لیپروسکوپک اپنڈیکٹومی آپریشن ہوا، معاذ صداقت نے ہفتہ کی شب ایبٹ آباد اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق اتوار کی صبح معاذ صداقت نے پیٹ کے نچلے حصے میں شدید درد کی شکایت کی۔مقامی اسپتال میں اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے شدید اپنڈیسائٹس کی تشخیص کرتے ہوئے فوری آپریشن کا مشورہ دیا۔پی سی بی میڈیکل ٹیم کی مشاورت سے معاذ صداقت کا فوری آپریشن کیا گیا۔معاذ صداقت کا آپریشن کامیاب رہا۔ اب ان کی طبیعت تسلی بخش ہے۔

پی سی بی کی میڈیکل ٹیم معاذ صداقت کی مسلسل نگہداشت کر رہی ہے۔معاذ صداقت حالیہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں پاکستان کی جانب سے اوپننگ بھی کر چکے ہیں۔معاذ صداقت کو 15 جون سے شروع ہونے والے وائٹ بال کیمپ کے لیے 27 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

مکمل صحت یابی اور میڈیکل کلیئرنس کے بعد معاذ صداقت قومی وائٹ بال کیمپ جوائن کریں گے، پی سی بی نے معاذ صداقت کی کامیاب سرجری اور صحت یابی کے عمل کی تصدیق کر دی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں