ٹوبہ ٹیک سنگھ: مسافر بس اور گاڑی میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

عی Jun 8, 2026 IDOPRESS

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسافر بس اور گاڑی میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہولناک حادثہ چک نمبر 301 گ ب گوجرہ کے قریب پیش آیا جہاں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق افراد میں 48 سالہ نوید سجاد، 35 سالہ پرویز اور 15 سالہ جویریہ شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق چک نمبر 369 اے ٹی ڈی اے، تحصیل چوبارہ، ضلع لیہ سے تھا۔ زخمی بس مسافر پرویز احمد کو فریکچر کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ریسکیو ٹیموں نے نعشیں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کی، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید برآں افسوسناک حادثے پر علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور شہریوں میں اظہارِ تشویش پایا جا رہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں