وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

عی Jun 5, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے جس پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق سیریز میں کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ٹیم مینجمنٹ کی مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہے اور پوری قوم اپنی ٹیم کی اس کامیابی پر خوش ہے اور مستقبل میں بھی قومی ٹیم سے مزید کامیابیوں کی امید رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں