لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں سکوٹی چلاتی لڑکی سے ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا۔ لڑکی سے موبائل فون چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں سکوٹی چلاتی لڑکی سے ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا۔
لڑکی سے موبائل فون چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں دیکھا گیا کہ لڑکی گھر کے سامنے سکوٹی چلا رہی تھی، ڈاکوؤں نے فون چھین لیا، موبائل فون واپس لینے کی کوشش پر ڈاکوؤں نے لڑکی کودھکا دے کرگرا دیا ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
لاہور، او پی ایف سوسائیٹی pic.twitter.com/uLktYCzGbi
— Muhammad Umair (@MohUmair87) April 16,2026
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نواب ٹاؤن میں سکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کا سخت نوٹس لے لیا اور لڑکی سے دن دیہاڑے ڈکیتی کے واقعہ پر سخت اظہار برہمی کیا۔وزیراعلی پنجاب نے لاہور پولیس کو آٹھ گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
مریم نواز شریف کاکہناتھا کہ کسی بیٹی سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے ۔بیٹیاں اور بہنیں ریڈ لائن ہیں۔ تحفظ کاعہد ہر صورت نبھائیں گے ۔
