فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے  فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے اہم  ملاقات ہوئی ہے۔ ’’جنگ

عی Apr 17, 2026 IDOPRESS

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

’’جنگ ‘‘ کےمطابق ایران اور امریکہ کو ایک معاہدے پر رضامند کرنے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر سے یہ ملاقات بہت اہم قرار دی جا رہی ہے۔

اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعرات کو تہران میں مصروف دن گزارا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر غالیباف سے نہایت اہم ملاقات کی، باقر قالیباف ایرانی حکومت میں نہایت مؤثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں جنھوں نے اسلام آباد میں آئے ایرانی وفد کی قیادت بھی کی تھی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکہ اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈر خاتم الانبیاء سے بھی ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے امریکہ کی ڈیل ہو گئی تو وہ پاکستان آئیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں