لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان نے بھارتی چینل ’ این ڈی ٹی وی ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم پاکستان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان نے بھارتی چینل ’ این ڈی ٹی وی ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم پاکستان کے بہت شکرگزار ہیں اور مذاکرات کیلئے سازگارماحول پیدا کرنے میں پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ آخر کار یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے‘‘۔
روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھارتی چینل ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم پاکستان کے بہت شکر گزار ہیں اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آخرکار یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ہم ہر وہ قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں جو ضروری ہو۔ ہم اپنی موجودگی کسی پر مسلط نہیں کریں گے، لیکن خطے میں امن، استحکام اور پیشگوئی کے قابل حالات کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا، ہم تیار ہیں۔
