جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے قطر روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے قطر روانہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق دوحہ میں وزیراعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوگی،وزیراعظم قطر کے بعد وفد کے ہمراہ ترکیے بھی جائیں گے۔
یادرہے کہ وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز اہم دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔ قصر السلام پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
سعودی عرب کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف جدہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان کیا۔
اس کے بعد وزیراعظم نے وفد سمیت روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور ملک و قوم کے لیے دعائیں کی گئیں، اس موقع پر روضہ کے دروازے خصوصی طورپر کھولے گئے۔
