اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی مرتضیٰ حسین نے ’ڈراپ سائٹ‘ پر شائع اپنے مضمون میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی مرتضیٰ حسین نے ’ڈراپ سائٹ‘ پر شائع اپنے مضمون میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس نے پاکستان کے غیر جانبدار کردار پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
سعودی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اعلان کیا کہ پاکستان کی فوجی نفری اور جنگی طیارے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گئے ہیں۔ بیان کے مطابق یہ تعیناتی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان آپریشنل تیاری کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بدستور سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
