آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ

عی Apr 14, 2026 IDOPRESS

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 7 ڈالر اضافے کے ساتھ 102 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) بھی ساڑھے 6 ڈالر بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

خلیجی پانیوں میں بحری جہازوں کے لیے انشورنس اخراجات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں پریمیم میں ایک ہزار فیصد تک اضافہ رپورٹ ہوا ہے، جس کے تحت ایک آئل ٹینکر کو لاکھوں ڈالر اضافی ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر متبادل توانائی کے ذرائع کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، اور چین اس شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جہاں متعلقہ برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادھر اوپیک نے بھی خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں تیل کی عالمی طلب میں کمی کا امکان موجود ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں