نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کے بعد پاکستان کے مستقل مندوب سفیر آصف افتخار احمد نے

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کے بعد پاکستان کے مستقل مندوب سفیر آصف افتخار احمد نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات میں اپنے برادر خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے بحرین، سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، عمان اور اردن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک مشرق وسطیٰ کے جاری تنازع کا براہ راست فریق نہ ہونے کے باوجود اس کے اثرات سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، اور پاکستان ان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقصد واضح ہے کہ اس تنازع کا مستقل خاتمہ ہو، اس کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور شہری جانوں کے ضیاع اور اہم انفراسٹرکچر کی تباہی کو روکا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام، مکالمے کے فروغ اور باہمی سمجھ بوجھ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔
