اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانےکا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانےکا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کل سے لاگو ہوگا۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 روپے مقرر کردی گئی ہے۔اس جنگ نےپورے خطےکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے.جنگ کی وجہ سے توانائی قیمتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے، حکومت مشکل اور ذمہ دارانہ فیصلے لینے جا رہی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے ذریعے کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی،اس وقت قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
