بھارت میں خوفناک بس حادثہ: تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک مسافر بس اور ڈمپر ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے بعد بس میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک

عی Mar 26, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک مسافر بس اور ڈمپر ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے بعد بس میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 20 مسافر زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا جب ایک ہندو یاتریوں سے بھری بس تلنگانہ کے شہر نرمل سے نیلور جا رہی تھی، تصادم کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کئی مسافر زندہ جل گئے۔

مارکاپورم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناگ راجو نے میڈیا کو بتایا کہ متعدد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

آندھرا پردیش کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں