امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں 3 سے 4 ہزار ایلیٹ فوجی بھیجنے کا فیصلہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کے ایلیٹ 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہزاروں فوجیوں کو بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس

عی Mar 25, 2026 IDOPRESS

سورس: File

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کے ایلیٹ 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہزاروں فوجیوں کو بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس معاملے سے باخبر دو افراد نے بتایا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اس فوجی طاقت میں اضافے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تہران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل 18 مارچ کو یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ ہزاروں اضافی فوجیوں کی تعیناتی پر غور کر رہی ہے جس میں ایرانی حدود کے اندر افواج بھیجنے کا آپشن بھی شامل ہے۔ اس طرح کی کشیدگی تنازع میں خطرات کو مزید بڑھا سکتی ہے جو پہلے ہی اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے اور جس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں