لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نامور کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نامور کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے اور مارک چیپمین نے ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنے مداحوں کو اردو زبان میں پیغام دیا۔
ویڈیو میں دونوں کھلاڑیو کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مارک چیپمین کہتے ہیں ’ہم آگئے ہیں شیروز‘۔
Kesi lagi Eidi?
The boys from New Zealand are here!! #UnitedWeWin | #RangJeetKaLaalHai pic.twitter.com/8jvNSBkl5C
— Islamabad United (@IsbUnited) March 23,2026
دوسری جانب ملتان سلطانز کے آسٹریلوی لیجنڈ اسٹیو اسمتھ بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
