نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ایک ایف 35 اسٹیلتھ طیارے

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ایک ایف 35 اسٹیلتھ طیارے نے مشرق وسطیٰ کے امریکی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطاق ذرائع نے بتایا ہےکہ ایک ایف 35 لڑاکا طیارے کو جسے بظاہر ایران کی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے بتایا کہ یہ پانچویں نسل کا اسٹیلتھ طیارہ ایران کے اوپر ایک جنگی مشن پر پرواز کر رہا تھا جب اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، ان کے مطابق طیارہ بحفاظت اترگیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
گزشتہ ہفتے ایک KC-135 اسٹریٹو ٹینکر ری فیولنگ طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کی وجہ ابھی واضح نہیں۔ امریکی فوج کے مطابق یہ حادثہ نہ تو دشمن کی فائرنگ اور نہ ہی اپنے ہی حملے (فرینڈلی فائر) کا نتیجہ تھا، اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
