امریکی فوج اب اپنی حفاظت یقینی بنانے کے قابل نہیں،ترجمان ایرانی مسلح افواج جنرل شکارچی

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکارچی نے کہا ہے کہ طاقتور ایران، بہادر ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غرور  کو چکنا چور کر دیا

عی Mar 11, 2026 IDOPRESS

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکارچی نے کہا ہے کہ طاقتور ایران، بہادر ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غرور کو چکنا چور کر دیا ،امریکی فوج اب اپنی حفاظت یقینی بنانے کے قابل نہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں جنرل شکارچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کی حفاظت کے لیے ہمارے ملک پر جارحیت کی۔طاقتور ایران، بہادر ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غرور اور امریکی فوج کی طاقت کو چکنا چور کر دیا۔دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ امریکہ کی مغربی ایشیاء میں موجودگی ہی تمام غیر یقینی صورتحال کا واحد سبب ہے۔

جنرل شکار چی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت بھی یقینی بنانے کے قابل نہیں، یہ خود تو بھاگ جاتے ہیں اور خطے کے ممالک کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں