کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف بات کرنے والا دراصل اسرائیل اور امریکا کا ایجنٹ ہے اور پاکستانی قوم

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف بات کرنے والا دراصل اسرائیل اور امریکا کا ایجنٹ ہے اور پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے، پیٹرول کا وافر سٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمت میں 55 روپے اضافہ کیا گیا جس سے عام شہری شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام سے ماہانہ تقریباً 50 ارب روپے پیٹرول لیوی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ مڈل کلاس پہلے ہی مہنگائی، بجلی کے بلوں اور مختلف ٹیکسز کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، حکومت کی اپنی رپورٹس کے مطابق ایف بی آر بھی زیادہ تر ٹیکس مڈل کلاس سے وصول کرتا ہے۔
