ریاض ( وقار نسیم وامق) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی عرب آمد، سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سےملاقات، پاک سعودی اسٹرٹیجک اور دو طرفہ تعلقات کو

ریاض ( وقار نسیم وامق) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی عرب آمد، سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سےملاقات، پاک سعودی اسٹرٹیجک اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور اسٹرٹیجک دفاعی شتراکت داری سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کی تکمیل سمیت اور دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے مختلف سمجھوتوں اور معاہدوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
