عادل بازئی خون کے کینسر میں مبتلا ہیں، جنید اکبر کا انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے ایم این اے  عادل بازئی خون کے کینسر میں مبتلا

عی Feb 13, 2026 IDOPRESS

سورس: Screen Grab

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے ایم این اے عادل بازئی خون کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو Lymphoma ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرز نے تجویز دی ہے کہ علاج کیلئے انہیں بیرون ملک لے جایا جائے۔

جنید اکبر کے مطابق انہوں نے اس معاملے میں دو وفاقی وزرا سے ملاقات کی ہے لیکن بدقسمتی سے دونوں نے ہی ہاتھ کھڑے کردیے ہیں اور کہا ہے کہ وہ بے بس ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر عفاقی وزرا بے بس ہیں تو سب کو پتا ہے کہ حکومت کون چلا رہا ہے، سب کو پتا ہے کہ ان لٹیروں کو کس نے ہمارے اوپر مسلط کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں