اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عرب ممالک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کرادی۔ وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانی سالک حسین نے بڑی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عرب ممالک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کرادی۔ وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانی سالک حسین نے بڑی خوشخبری سنا دی۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانی سالک حسین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، قطر، بحرین اور کویت سے ویزا پالیسی میں نرمی پربات ہوئی، عرب ممالک کی جانب سے مثبت جواب ملا۔
وفاقی وزیر سالک حسین پاکستان کا اٹلی کے ساتھ روزگار اسکیم معاہدہ طے پا گیا۔ طریقہ کار طے کرنے کے لیے اٹلی سے آئندہ ماہ ٹیم آئے گی۔
