بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم

ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم ہوگئے، آج میچز کھیلے جائیں گے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان رات گئے

عی Jan 16, 2026 IDOPRESS

ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم ہوگئے، آج میچز کھیلے جائیں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان رات گئے معاملات طے پا گئے جس کے بعد میچز کو ری شیڈیول کردیا گیا اور آج میچز کھیلے جائیں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نئے شیڈیول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کل ملتوی ہونے والے میچز آج کھیلے جائیں گے جبکہ 16 جنوری کو ہونے والے میچز 17 اور 17 جنوری کو ہونے والے میچز 18 جنوری کو ہوں گے۔

19 جنوری کا ایلیمینیٹر اور کوالیفائر ون میچ اب 20 جنوری کو ہوگا۔

بی سی بی نے ملتوی ہونے والے میچز کے ٹکٹس شائقین کو ری فنڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بی سی بی کے مطابق 16 جنوری کے میچز کے خریدے گئے ٹکٹس پر شائقین میچز دیکھ سکیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں