فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی ائیرچیف کی ملاقات، دفاع تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)برادر ملک بنگلہ دیش کے ایئرچیف مارشل حسن محمودخان نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز،آرمی چیف فیلڈ مارشل

عی Jan 9, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)برادر ملک بنگلہ دیش کے ایئرچیف مارشل حسن محمودخان نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز،آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کی جس دوران معززمہمان نےپاکستانی مسلح افواج کے پیشہ وارانہ معیار کو سراہا ۔

سربراہ بنگلہ دیشی فضائیہ نے اس سے پہلے اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز،آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرسے معزز مہمان ایئرچیف مارشل حسن محمودخان کی ملاقات میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال اوردفاعی و فوجی تعاون کےمزید فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں مسلح افواج کےدرمیان پیشہ وارانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اوردفاعی روابط مضبوط بنانےپرزور دیا گیا ، چیف آف ڈیفنس فورسزنےبنگلہ دیش کیساتھ دیرپا دفاعی تعلقات کےاستحکام کےعزم کااعادہ کیا ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں