کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اہم ملاقات،وزیر اعلیٰ سندھ نے ریلوے منصوبوں کے

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اہم ملاقات،وزیر اعلیٰ سندھ نے ریلوے منصوبوں کے لیے 6.6 ارب دینے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ریلوے منصوبوں کے لیے 6.6 ارب دینے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ سندھ کے عوام کے لیے ریلوے کے جدید منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ سندھ کی 67 فیصد آبادی ریلوے کے نئے منصوبے سے مستفید ہوگی۔ سندھ حکومت 6 جدید ٹرین خریدنے پر غور کر رہی ہے۔مقصد سندھ کے دور دراز علاقوں کو جدید اور سستی سفری سہولیات سے جوڑنا ہے،ریلوے کا منصوبہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرے گا، ریلوے کے اس 858 کلومیٹر طویل نیٹ ورک کی بحالی کے لیے فنڈنگ پر غور کریں گے۔ پی پی حکومت انسانی جانوں کے تحفظ اور آرام دہ سفر کو اولین ترجیح سمجھتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کوٹڑی سے دادو، دادو سے لاڑکانہ، حیدرآبادسے میرپور خاص، روہڑی سے جیکب آباد اور حیدرآبادسے بدین سمیت 6 اہم روٹس کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔
