لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈر19 ایشیا ءکپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فرحان یوسف پاکستان کی قیادت کریں گے جبکہ سرفراز احمد کو مینجراور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈر19 ایشیا ءکپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فرحان یوسف پاکستان کی قیادت کریں گے جبکہ سرفراز احمد کو مینجراور مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور اور حذیفہ احسن شامل ہیں۔
مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف سیونز سٹیڈیم میں کھیلے گا۔
پاکستان اپنا دوسرا اور ایونٹ کا اہم میچ 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گا جبکہ تیسرا گروپ میچ 16 دسمبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف شیڈول ہے۔
ایونٹ کا سیمی فائنل 19 دسمبر کو اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب سپورٹ سٹاف میں سرفراز احمد منیجر/مینٹور، شاہد انور ہیڈ کوچ و بیٹنگ کوچ، راؤ افتخار باؤلنگ کوچ، منصور امجد فیلڈنگ کوچ، ابرار احمد ٹرینر، عبیداللّٰہ فزیو اور علی حمزہ اینالسٹ کے فرائض انجام دیں گے۔
