لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں پاک، سعودی جوائنٹ بزّنس کونسل کے وفد کی آمد کے شاندار معاشی ثمرات ملنا شروع ہوگئے- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں پاک، سعودی جوائنٹ بزّنس کونسل کے وفد کی آمد کے شاندار معاشی ثمرات ملنا شروع ہوگئے-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشوں سے سعودی سرمایہ کاری کے لئے تاریخی ایم او یوپر دستخط کئے گئے-بادشاہی مسجد کے عالمگیری گیٹ کے سامنے پاک ،سعودی ایم او یو پر دستخط کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز اور چیئرمین پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی موجودگی میں قرار داد مفاہمت پر دستخط کئے گئے-پنجاب میں 7 بڑے سیکٹرز میں انویسٹمنٹ کے لئے سعودی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کااظہار کیاہے-
