اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش  کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو

Jul 30, 2025 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں مجموعی طور 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔

ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ سیدپور کے مقام پر 90،شمس آباد 80 اور کٹاریاں میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گولڑہ میں 30، بوکڑہ 32، پی ایم ڈی میں 55 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر واسا ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ عملہ اورہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے، نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پرپانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 6 فٹ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق آج اسلا م آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں